• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، واوڈا جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے معاملے پر فیصل واوڈا اسپیشل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق صبح 11 بجے طلبی کے باوجود فیصل واوڈا سمیت کوئی پیش نہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے فیصل واوڈا کو تمام ریکارڈ لانے کی بھی ہدایت کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد، حماد اظہر، فیصل جاوید سمیت 35 افراد کو طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید