• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیمان شہباز کا وطن واپسی پر کس نے استقبال کیا؟


وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

سلیمان شہباز غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے رات ڈیڑھ بجے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگی رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے سلیمان شہباز کے استقبال کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے بیٹے سلیمان شہباز کا استقبال کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر والد شہباز شریف نے پھولوں کے ہار پہنا کر بیٹے کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے 13 دسمبر تک حفاظتی ضمانت لی ہوئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس حوالے سے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت میں پیشی ضروری ہے، وہ 13 دسمبر کو عدالت میں سرینڈر کریں۔

قومی خبریں سے مزید