• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جامعہ کراچی میں 2023ء کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ جات میں داخلوں کے لیے 11 ہزار سے زائد طلباء شریک ہوئے۔

کراچی یونیورسٹی میں ڈاکٹر آف فارمیسی، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ای، بی ایس اور بی ایڈ آنرز پروگرام میں داخلے کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

داخلہ ٹیسٹ کے لیے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں 28 امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔

طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو داخلی دروازوں سے امتحانی مراکز تک پوائنٹس بسوں کے ذریعے پہنچایا گیا۔

کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں اور ان کے والدین کی رہنمائی کے لیے جامعہ کے مختلف مقامات پر ہیلپ ڈیسک قائم کی گئی۔

اس موقع پر واچ اینڈ وارڈ کا عملہ داخلی راستوں اور فیکلٹی کے اطراف تعینات کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید