• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تیسری منزل سے دھکا دیدیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں سول اسپتال کے قریب عمارت میں شوہر نے بیوی کو تیسری منزل سے مبینہ طور پر دھکا دے کر قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت 19 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر ملزم عادل کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مقتولہ مریم اپنے شوہر عادل سے ناراض ہو کر اپنے میکے میں رہ رہی تھی۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم عادل سیکیورٹی گارڈ ہے اور ملیر کا رہائشی ہے۔

قومی خبریں سے مزید