• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی: 54 بچوں کا والد 75 برس کی عمر میں انتقال کر گیا

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والے 54 بچوں کے والد عبدالمجید مینگل انتقال کر گئے، ان کی عمر 75 سال تھی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نوشکی کے رہائشی عبدالمجید مینگل عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے، ان کی تدفین آبائی علاقے کلی مینگل میں کر دی گئی ہے۔

عبدالمجید مینگل بلوچستان کے ایک بڑے خاندان کے سربراہ تھے، ان کے 54 بچے تھے، ان میں سے 12 بچے ان کی زندگی میں وفات پا گئے تھے جبکہ 42 بچے حیات ہیں، جن میں 22 بیٹے اور 20 بیٹیاں شامل ہیں۔

عبدالمجید اور ان کے بڑے خاندان کے بارے میں پہلی مرتبہ خبر  2017 میں ہونے والی مردم شماری کے موقع پر منظر عام پر آئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید