• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا حکم نظرانداز، مختلف علاقوں میں پارکنگ فیس کی وصولی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے واضح احکامات کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں پارکنگ فیس کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

یونیورسٹی روڈ سے ایم اے جناح روڈ تک ہر جگہ شہریوں سے پارکنگ فیس وصول کی جا رہی ہے۔

چارجڈ پارکنگ کے عملے کا موقف ہے کہ پارکنگ فیس نہ لینےکا حکم نامہ ہمیں نہیں ملا۔

خیال رہے کہ ایڈمنسٹریٹر سیف الرحمان نے پارکنگ کی فیس نہ لینے کا حکم دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید