اٹلی کے دارالحکومت روم میں مسلح ملزم کی فائرنگ سے تین خواتین ہلاک جبکہ 4 شہری زخمی ہوگئے۔
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ مرنے والی ایک خاتون ان کی دوست تھیں، انہوں نے کہا کہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
57 سالہ ملزم کلاڈیو کیمپی نے اپنے اپارٹمنٹ کے رہائشیوں کی ایک میٹنگ میں مبینہ طور پر فائرنگ کی، ملزم نے فائرنگ میں چوری کی پستول استعمال کی۔
نومبر میں اپنے ایک بلاگ میں ملزم نے اپارٹمنٹ کے منتظمین کے ساتھ اپنے تنازع کے بارے میں لکھا تھا، ملزم کا کہنا تھا کہ منتظمین اسے یہاں سے نکالنا چاہتے ہیں۔