• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ: غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ و تحفظ کا بل منظور

سینیٹ اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کا بل منظور کرلیا گیا۔

بل کے متن کے مطابق بل کا فوری طور پر ملک بھر میں نفاذ ہوگا، اہل سرمایہ کاری  50 کروڑ ڈالر سے کم نہیں ہوگی۔

متن کے مطابق بل کے تحت ان سرمایہ کاری کا تحفظ ہو گا، جو بین الاقوامی معاہدوں کے تحت ہوں، اہل سرمایہ کار کو بینک ٹرانزیکشن میں سیکریسی حاصل ہو گی۔

متن کے مطابق پہلے شیڈول کے تحت ریکوڈک منصوبے کو اہل سرمایہ کاری میں شامل کردیا گیا۔

متن کے مطابق بل غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور مستحکم ترقی کے لیے ہے، یہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی ٹرانسفر اور واپسی میں ریلیف سے متعلق ہے۔

بل کے متن کے مطابق اکاؤنٹ کو کسی ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے انکوائری اور ایکشن سے تحفظ حاصل ہو گا، اکاؤنٹس کو ویلتھ ٹیکس، انکم ٹیکس اور زکوٰۃ سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید