• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بنانا ریپبلک نہیں، وقتی مشکلات سے باہر نکل جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ انشاءاللّٰہ ملک وقتی مشکلات سے نکلے گا، یہ بنانا ریپبلک نہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گرداب وقتی ہے، یہ ختم ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بے پَر کی اڑانا ہے، سب سے بڑا جرم اپنے ملک میں ناامیدی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مثبت سوچ کی ضرورت ہے، ہمیں ناامیدی اور مایوسی کو چھوڑنا ہوگا، جب بزنس کمیونٹی اور میڈیا مثبت پیغام دے گا تو بہتری پیدا ہوگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی معیشت دباؤ کا شکار ہے، سخت محنت اور ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم بڑی ہمت اور جدوجہد والی ہے، سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید