کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پھر ملک میں عدم استحکام کیلئے استعفوں کا پتہ پھینک دیا۔
مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ ہے انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہوں گے پاکستان کو ڈیفالٹ کرائیں،مشکل فیصلے پاکستان کو بچانے کے لئے کررہے ہیں،سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر کے الیکشن کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرلیا ہے.
سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ پاکستانی وزیرخارجہ یا وزیردفاع کو افغانستان سے نہ دلچسپی ہے نہ وہاں کے زمینی حقائق کا ادراک ہے، ہر وزیر کو امریکا، برطانیہ، یورپی اور عرب ممالک جانے کا شوق ہوتا ہے.
افغانستان کا معاملہ عموماً اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ڈیل کرتے ہیں،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مجھے عمران خان کی سیاست کا مقصد سمجھ نہیں آتا،عمران خان کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرائیں،عمران خان پاکستان کے حوالے سے عالمی سطح پر منفی پیغام دینا چاہتے ہیں، شہباز شریف چین کا دورہ کررہے تھے تو عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا، عمران خان دنیا کو پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کا پیغام دے رہے ہیں.
سیلاب کی تباہی سے نمٹنے میں مدد کیلئے بین الاقوامی کانفرنس کا اعلان ہوتے ہی عمران خان نے پھر ملک میں عدم استحکام کیلئے استعفوں کا پتہ پھینک دیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، حکومت اپنی مدت کے دوران ملک کو معاشی استحکام دے گی
عمران خان کو پتا ہے وہ پاکستان کو کس حال میں چھوڑ کر گئے تھے،مشکل فیصلے پاکستان کو بچانے کے لئے کررہے ہیں، عمران خان کے مکر و فریب کی حقیقت عوام کو بھی پتا ہے، آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی 30فیصد نشستیں ہی جیت سکی، پی ٹی آئی ماحول بنارہی ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے والا ہے، یہ جو تھوڑا سا مارکیٹ پر دباؤ نظر آرہا ہے وہ ایک ارب ڈالر کی خطیر ادائیگی کی وجہ سے ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے، ہمیں اگلی کمرشل ادائیگی مارچ 2024ء میں کرنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پچھلی حکومت کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کررہے ہیں
آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے ساتھ ملکی مفاد میں فیصلہ کریں گے،پی ٹی آئی ارکان شوق سے مستعفی ہوں ابھی تک تو وہ مراعات اور تنخواہ وصول کررہے ہیں، عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو گرفتاری سے بچنے کیلئے شیلڈ بنایا ہوا ہے۔