• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کو گجرات کا قصائی کہنے پر پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج

اسلام آباد/نئی دہلی ( آن لائن ) پاکستان4 پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مودی کو گجرات کا قضائی کہنے پر ہندو انتہا پسند آپے سے باہرہوگئے ،نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوکر احتجاج و نعرے بازی شروع کردی ۔ دہلی پولیس نے مظاہرین کو ہائی کمیشن کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لئے رکاوٹیں قائم کررکھی تھیں ، تاہم مظاہرین نے رکاوٹوں کا پہلا حصہ عبور کرکے ہائی کمیشن کی طرف مارچ کرنا شروع کردیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کو دوسری رکاوٹ پر روک لیا جبکہ وہاں واٹر کینن بھی رکھے گئے تھے ، پولیس نے کچھ بی جے پی کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ اقوام متحدہ میں بلاول بھٹو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں جے شنکر کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ بھارت کا وزیراعظم ہے‘۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ’نریندر مودی کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد تھی، یہ آر ایس ایس کے وزیر خارجہ اور وزیراعظم ہیں جو ہٹلر کے نظریے سے متاثر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید