• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے بعد کراچی میں بھی ابرار کا جادو برقرار


انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے کراچی میں بھی اپنا جادو دکھایا جس کی شائقینٍ کرکٹ اور کمنٹیٹرز نے بھی تعریف کی۔

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے پہلے سیشن میں ابرار احمد نے پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ حاصل کی۔

ابرار احمد نے 23 ویں اوور میں بہت ہی شاندار گیند کرا کر اولی پوپ کو 51 رنز پر بولڈ کیا، اس گیند کی کمنٹیٹرز نے بھی خوب تعریف کی۔

واضح رہے کہ ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میچ کی پہلی اور دوسری اننگز کے بعد اب کراچی ٹیسٹ کی بھی پہلی اننگز میں اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی ہے۔