ایرانی حملوں کے بعد یو اے ای کا اقدام، تہران میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
اماراتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہران میں سفارتخانے کی بندش اور سفیر سمیت سفارتی عملے کی واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے یو اے ای کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے خلاف ہیں۔
دوسری جانب ابوظبی میں امریکی سفارتخانے نے شہریوں کو خوراک، پانی اور ادویات کا ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے، 2 سے 4 مارچ تک معمول کی قونصلر سروسز بھی معطل کردیں۔