کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا کہ آدھا کام تو عثمان بزدار نے خراب کیا ہے، یہ لوگوں کو اندر کرواتا تھا، اس احسان فراموش کو یہ بھی شرم نہیں آئی کہ اس کے والد کو میں نے اٹھا اٹھا کر رکھا، یہ تو لوکل باڈیز کا الیکشن ہار گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بقول فواد چوہدری کے ان کو اوقات میں رکھا ہے، اسی طرح شیخ رشید نے باتیں کی، اس طرح کی حرکتیں دکھ دینے والی باتیں ہیں، ہم عمران خان کی خاطر کام کررہے ہیں تو فائدہ شیخ رشید کو بھی ہے، اس طرح کی باتیں نہیں کرنا چاہیے، میں ان کے خلاف اپنے 10 بندے لگا دوں، یہ کیا سمجھتے ہیں، مذاق ہے کوئی۔