• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: پاک افغان سرحدی فورسز کشیدگی کے خاتمے کیلئے جرگہ کی کوششیں کامیاب

چمن باب دوستی۔
چمن باب دوستی۔

چمن میں پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے جرگہ کی کوششیں کامیاب ہوگئیں۔ فلیگ میٹنگ میں سرحدی مسائل کو باہمی مشاورت سےحل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

بارڈر اور باڑ سے متعلق مسائل دو طرفہ رابطوں اور مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر افغان وفد نے کہا کہ افغانستان کیلئے پاکستانی عوام اور فورسز کی قربانیاں کبھی بھلا نہیں سکتے۔

حکام کے مطابق میزبان پاکستانی وفد نے افغان سول ملٹری حکام کو روایتی پشتون پگڑیاں پہنائیں۔ 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق باب دوستی پر پاک افغان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ 

حکام نے بتایا کہ فلیگ میٹنگ میں پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سول و ملٹری حکام نے شرکت کی۔ چمن اور اسپن بولدک کے ڈپٹی کمشنرز بھی فلیگ میٹنگ میں موجود تھے۔

میٹنگ میں دونوں جانب سے علماء اور عمائدین نے بھی شرکت کی، اس موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں شہید افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کراس بارڈر فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کی صحتیابی کیلئے دعا مانگی گئی۔

افغان وفد نے چمن کی سول آبادی میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید