• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان مشکل فیصلے کریں تو آڈیو آجاتی ہیں، مسرت چیمہ

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے مشکل فیصلے آتے ہی آڈیو اور ویڈیو لیکس آنے لگتی ہیں۔

زمان پارک لاہور میں فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ کو بلیک میل کرنے کےلیے یہ سب کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو، ویڈیو لیکس سوائے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے کچھ بھی نہیں ہے، اس ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان میں سب سے زیادہ ہوا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ جھوٹے اور گھٹیا قسم کے پروپیگنڈے کا جواب عوام اپنے ووٹ سے دیں گے۔

عمران خان کی 3 مبینہ آڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں غیر اخلاقی اور قابل اعتراض گفتگو کی جارہی ہے۔

ان آڈیوز کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر عمران خان کے حق اور مخالفت میں بحث جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید