پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ آصف زرداری پر الزامات بڑی بھونڈی حرکت ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین اور پارلیمان بچانے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، ق لیگ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا خیال ہے کہ اسمبلی مدت پوری کرے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 4 ماہ سے اس لئے چل رہا ہے کہ کوئی عدم اعتماد ووٹ کا نہ کہہ دے۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سیاست میں ممکنات کے کھیل کو بہت اچھی طرح کھیلتے ہیں، ان پر الزامات بڑی بھونڈی حرکت ہے۔
حسن مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ الزام تراشی کی سیاست پی ٹی آئی کا وتیرہ بن گیا ہے، یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔