پاکستان تحریک انصاف کے وکیل گوہر خان نے اعتراف کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی 23 دسمبر کو نہیں ٹوٹ سکے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران گوہر خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی23 دسمبر کو نہیں بلکہ 31 دسمبر تک ٹوٹ سکے گی، ہمیں قانون کے مطابق چلنا ہوگا۔
پی ٹی آئی وکیل نے مزید کہا کہ 31 دسمبر تک عدم اعتماد ووٹ ختم ہوجائے گا، اس کے بعد اسمبلی توڑدی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والوں کو اپنی اکثریت دکھانا پڑے گی۔