• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے نجی ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

برطانوی ہائی کورٹ کے جج ماسٹر ڈیگنل نے چینل کو مقدمے کے اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

 ناصر بٹ نے چینل کے خلاف ایک لاکھ پاؤنڈ کا ہتک عزت کا مقدمہ جیتا ہے، ٹی وی چینل نے اپنے دو پروگراموں میں ان پر سنگین الزامات لگائے تھے۔

ہائی کورٹ کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ کے خلاف مہم سیاسی مخاصمت پر چلائی گئی، ان کو نواز شریف سے قربت اور ارشد ملک کی ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی حکومت، چند اینکرز نے نشانے پر رکھا۔

برطانوی عدالت کے جج نے چینل کو نواز شریف اور ناصر بٹ کے خلاف برطانیہ میں بےبنیاد الزامات لگانے سے روک دیا۔

جج کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاندان پر حملے اور الزامات کے باعث ناصر بٹ مناسب ہرجانے کا مستحق ہے۔

ناصر بٹ کا کہنا ہے کہ جھوٹے الزامات لگانے والے بےنقاب ہوئے، یقین تھا فتح سچ کی ہو گی، برطانوی عدالت کا فیصلہ نواز شریف کی بے گناہی کا نیا ثبوت ہے۔

قومی خبریں سے مزید