پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ نے تسنیم حیدر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ حلفاً کہتا ہوں کہ تسنیم حیدر کا مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں، تسنیم حیدر کے خلاف پولیس سے رجوع کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جس چینل نے جھوٹی خبر کو اچھالا ہے اس نے یہ خبر برطانیہ میں نشر نہیں کی، تسنیم حیدر کو لانچ کرنے کا مقصد ارشد شریف کیس سے توجہ ہٹانا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تسنیم حیدر نے جس وکیل کے ساتھ پریس کانفرنس کی اس پر بھی مقدمہ کروں گا، پہلے بھی ایک پاکستانی چینل کے خلاف ہتک عزت کا کیس جیت چکا ہوں۔
ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ تسنیم حیدر نے عید کے دن ملاقات کی جب درجنوں افراد قائد سے ملے تھے۔
واضح رہے کہ لندن میں مقیم تسنیم حیدر نامی شخص نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر صحافی ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا اور خود کو ن لیگ کا عہدے دار بھی بتایا۔