• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پیپلزپارٹی کا شاہین کمپلیکس پر احتجاجی مظاہرہ، بدترین ٹریفک جام

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کی آئی آئی چند ریگر روڈ اور ضیاالدین احمد روڈ انٹرسیکشن پر شاہین کمپلیکس کے سامنے پیپلز پارٹی کے احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

پیپلز پارٹی لیاری اور ملحقہ علاقوں میں بجلی اور گیس کی عدم فراہمی پراحتجاج کر رہی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق آرٹس کونسل کی جانب سے آنے والے ٹریفک کو بھی پاکستان چوک کی طرف بھیج رہے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کجھور روڈ سے آنے والی ٹریفک کو ایوان صدر کی طرف بھیج رہے ہیں۔

مظاہرے کے باعث آئی آئی چند ریگر روڈ، ایم آر کیانی روڈ، دین محمد وفائی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق آئی آئی چند ریگر روڈ اور ضیاالدین احمد روڈ کے ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید