• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں اپوزیشن کا احتجاج، چیئرمین سینیٹ کا گھیراؤ

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کی ڈیسک کا گھراؤ کیا۔

سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر وسیم شہزاد نے کہا کہ حکومتی بینچز نے اجلاس ریکوزیشن کروایا ہے، پارلیمنٹ پر شب خون مارنا بند کریں، آدھی رات کی کارروائیاں بند کریں۔

 سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کی، تاہم کورم پورا نکلا، احتجاج کے بعد اپوزیشن سینیٹرز سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے، جو بعد میں واپس آ گئے۔

سینیٹ میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل منظور کرلیا گیا، قومی اسمبلی پہلے ہی اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل منظور کر چکی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل کے حق میں 24 ووٹ ہیں، جبکہ بل کی مخالفت میں 12 ووٹ آئے۔

چیئرمین سینیٹ نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ اجلاس آج شام ساڑھے 5 بجے طلب کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے اجلاس حکومتی سینیٹرز کی ریکوزیشن پر طلب کیا تھا، ریکوزیشن پر 26 اراکین کے دستخط تھے۔

صدر عارف علوی نے سینیٹ اجلاس کی سمری پر دستخط نہیں کیے۔

صدر نے سینیٹ اجلاس نہیں بلایا تو چیئرمین سینیٹ نے خود طلب کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید