• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپورٹڈ حکومت پنجاب پر یلغار کیے ہوئے ہے، گورنر پنجاب کے اقدامات کیخلاف قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں گورنر پنجاب کے اقدامات کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی، اپوزیشن قرارداد سے پہلے ہی ایوان سے واک آوٹ کرگئی۔

میاں اسلم اقبال نے ایوان میں گورنر پنجاب کے غیر آئینی اقدامات پر قرارداد پیش کی، حکومتی ارکان نے گورنر پنجاب کے خلاف قرار داد منظور کرلی۔

گورنر پنجاب کے خلاف قرارداد کا متن

گورنر پنجاب کے خلاف اسمبلی میں منظور کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا کہ امپورٹڈ حکومت پنجاب پر یلغار کیے ہوئے ہے پنجاب اس یلغار کا نشانہ بن رہا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ اکثریتی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، ضمیر فروشی سے حکومت کو غیر مستحکم کرکے ایوان کے خلاف غیر جمہوری یلغار جاری ہے۔

متن میں کہا گیا کہ گورنر نے 22 دسمبر کو وزیراعلیٰ اور کابینہ کے خلاف اختیارات سے تجاوز کیا، گورنر نے اختیارات سے تجاوز کرکے ایوان کا استحقاق مجروح کیا۔

 قرارداد میں کہا گیا کہ صدر مملکت سے اس شرمناک اقدام کا نوٹس لینے کی گزارش ہے، صدر مملکت فوری طور پر گورنر کو منصب سے معزول کرنے کا اہتمام کریں۔

 متن میں کہا گیا کہ ایوان پرویز الہٰی پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے، اسپیکر کی رولنگ کی توثیق کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید