پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ساؤتھ ریجن کے چیئرمین غلام محمد پٹھان کا کہنا ہے کہ پولٹری انڈسٹری کے پاس صرف 7 دن کا فیڈ اسٹاک ہے۔
ایک بیان میں غلام محمد پٹھان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بندرگاہ پر سویا بین کے جہازوں کو کلیئرنس نہیں مل رہی جس کی وجہ سے پولٹری کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ درآمدی سویابین کے جہاز 12 اکتوبر سے بندرگاہ پر کھڑے ہیں جن میں 100 ارب روپے مالیت کا سویا بین ہے۔
چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ساؤتھ ریجن کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بندرگاہ پر سویابین کے جہازوں کو کلیئرنس نہیں مل رہی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک کلو مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 150 روپے بڑھ چکا ہے، جہازوں کی کلیئرنس میں تاخیر سے پولٹری انڈسٹری میں بحران ہو گا۔