• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم کے تصورِ پاکستان کی حقیقت پانے میں ناکام رہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین  عمران خان کا کہنا ہے کہ  ‏قانون کی حکمرانی کے ذریعے عدل و انصاف تمام شہریوں کو قانون کی نگاہ میں برابر بناتا ہے، ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے تصوّرِ پاکستان کی حقیقت پانے میں ناکام رہے۔

عمران خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو قدم جمانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ملک پر اشرافیہ کی کڑی گرفت نے مافیاز اور اداروں کو قانون سے یوں بالاتر بنایا گویا یہ ان کا استحقاق تھا۔

قومی خبریں سے مزید