• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودکش دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کے اہلخانہ کو ایک کروڑ دینے کی منظوری

وزیراعظم  شہباز شریف نے 23 دسمبر کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کے لیے مالی پیکج کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات کی روشنی میں ڈرائیور کے لیے پیکج کی منظوری دی گئی، ڈرائیور سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے کے مالی پیکج کی منظوری دی گئی۔

 اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر مالی پیکج کا چیک سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا، تحقیقات میں بتایا گیا کہ سجاد حیدر کا دہشتگردوں یا اُن کے منصوبے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔

سجاد حیدر شاہ کی ٹیکسی میں 23 دسمبر کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں دھماکا ہوا تھا، سید سجاد حیدر شاہ کے پسماندگان میں اہلیہ اور چار بچے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید