• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر نیا الزام لگادیا۔

ایک انٹرویو میں عمران خان نے سابق آرمی چیف پر سابق صدر آصف علی زرداری سے ڈیل کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی آصف زرداری سے ڈیل تھی، پوچھتا ہوں کہ ناانصافی صرف اس لیے مان لوں کہ اسٹیبلشمنٹ ناراض ہوگی؟

سابق وزیراعظم نے استفسار کیا کہ جنرل باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی، کیا ناانصافی کو اس لیے قبول کرلوں؟ صرف اس لیے کہ اسٹیبلشمنٹ ناراض ہوجائے گی؟

انہوں نے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے نئی تجاویز بھی دیں اور کہا کہ عدلیہ اپنا کام کرے اور فوج کی منظم فورس کو مافیاز کے خلاف استعمال کیا جائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کے لیے اس کے سوا کوئی اور طریقہ نہیں، فوج تگڑا ادارہ ہے، اس کی ضرورت تو پڑنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایس آئی کو ہائی لیول کرپشن، منی لانڈرنگ، قبضہ گروپس اور اسمگلنگ کے خلاف استعمال کیا جائے، تو ہم ایک اچھی گورننس دے سکتے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مارچ اپریل میں انتخابات ہوتے نظر آرہے ہيں پیر کو تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کے لیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لیے نہ کوئی سمجھوتا کریں گے نہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائيں گے۔

قومی خبریں سے مزید