• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس بھر میں لبرل ڈاکٹروں نے ٹرپل وبا کے باوجود ہڑتال کی کال دے دی۔

فرانس میں نجی شعبے کے ڈاکٹروں سے ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس پیر، 26 دسمبر سے اور 2 جنوری تک اجتماعی طور پر اپنی پریکٹس بند کر دیں۔

 واضع ہو فرانس کے اسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈ میں پہلے ہی غیر اعلانیہ ہڑتال گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے۔

 ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو گھنٹوں لمبی لمبی لائنوں میں لگ کر نام کا اندارج کرنا ہوتا ہے، اس کے بعد گھنٹوں اپنی باری کا انتظار جب باری آئے تو ان کا بلڈپریشر ، بخار وغیرہ چیک کرکے ڈاکٹر کی آمد کا انتظار کرنا پڑتا ہے ۔

اس طرح چھ سات گھنٹوں بعد ڈاکڑ آکر دوائیوں کی پرچی اٹھاکر مریض کو گھر بھجوا دیتا ہے۔

احتجاج میں شامل ڈاکترز مشاورتی فیس میں اضافے اور اپنے کام کے حالات میں بہتری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ہیلتھ سروسز کے مطابق، 1 اور 2 دسمبر کو پچھلی ہڑتال کی وجہ سے جنرل پریکٹیشنرز کی سرگرمیوں میں تقریباً 30 فیصد کمی واقع ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید