• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف علوی کا بیان عمران خان کےخلاف چارج شیٹ ہے، شیری رحمٰن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر شیری رحمٰن  نے کہا ہے کہ عارف علوی کا بیان عمران خان کےخلاف چارج شیٹ ہے۔ 

وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان آج کل سابق آرمی چیف پرحکومت کےخلاف سازش کا الزام لگارہے ہیں، ان کے صدرکہہ رہے سابق آرمی چیف نےہی سینیٹ،عام انتخابات میں انکی مدد کی۔ 

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پہلے دن ہی اسمبلی فلور پرکہا تھا یہ سیلیکڈ وزیر اعظم ہیں، تاخیرسے ہی صحیح لیکن عارف علوی نے بھی اعتراف کرلیاعمران خان سلیکٹڈ تھے۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان اداروں کو سیاسی، انتظامی معاملات میں مداخلت پر اکسارہےہیں، یہ اداروں کو کہہ رہے ہیں کہ ماورائےآئین کردار ادا کریں اور مجھےاقتدار میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بے ساکھیوں پر سیاست کرنے کی عادت پڑچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید