• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کی اپنے نو مولود بچے کو نہلاتے ہوئے ویڈیو وائرل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو اپنے ننھے بیٹے کو نہلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے/ ویڈیو گریب
 گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو اپنے ننھے بیٹے کو نہلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے/ ویڈیو گریب

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنے نو مولود بچے کو نہلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ گورنر سندھ نے لکھا کہ گھر میں خوش رہنا ہے تو گھر کے کام کرنے ہیں۔ خاندان کے لیے موجود رہنا بہت اہمیت کا حامل ہے، بچوں خصوصاً لڑکوں کے لیے مثال قائم کرنا چاہتے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ لڑکے گھر کے کاموں میں ذمے داری محسوس کریں، اس سے ہماری خواتین کو ملکی ترقی میں بھرپور شمولیت کے مواقع ملیں گے۔

قومی خبریں سے مزید