وزیراعلیٰ پنجاب سے باکسر عامر خان نے ملاقات کی ہے جس کے دوران پرویز الہٰی نے صوبے میں باکسنگ ایرینا اور جم بنانے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2 ارب روپے کے اسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے کھلاڑیوں کو اسکالر شپ دیں گے۔
انہوں نے باکسنگ ایرینا اور جم کے لیے سیکریٹری اسپورٹس کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کردی۔
وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا کہ انٹرنیشنل کوچز بلا کر مقامی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ باکسر عامر خان پاکستان کا فخر، دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں باکسنگ کے فروغ کے لیے تمام تر ممکنہ سہولتیں فراہم کریں گے۔