• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر فاروق کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

وزارت داخلہ نے دبئی میں رہائش پذیر ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور کا نام ایگزٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کردیا۔

حکومت پاکستان نے عمر فاروق ظہور کا نام انٹرپول کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے نکالنے پر فیصلہ کیا۔

سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کے وقت ایف آئی اے نے عمر فاروق ظہور کے خلاف ہائی پروفائل تحقیقات کا آغاز کیا اور اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست پر انٹرپول نے عمر فاروق کے ریڈ وارنٹ جاری کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق شہباز حکومت نے عمر فاروق ظہور کے خلاف تحقیقات کیں اور اسے بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عمر فاروق ظہور نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے دبئی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کی وہ گھڑی جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان نے عمران خان کو تحفے میں دی تھی، فرح خان سے تقریباً 2 ملین ڈالرز میں خریدی تھی۔

قومی خبریں سے مزید