• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران کا توانائی بچت پر ریاست کا ساتھ دینے کا اعلان

چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نے توانائی کی بچت کے لیے ریاست کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں نعیم میر نے کہا کہ توانائی کی بچت کےلیے ریاست کے ساتھ ہیں، کاروباری اوقات کے تعین کا حکومتی اعلان ہم سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کے ساتھ مل کر یکساں اوقات یقینی بنائے، بچت پلان کے تحت تمام طبقات قربانی دیں۔

چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ حکومت اپنے وزارتی اخراجات میں کمی کا پلان بھی سامنے لائے۔

قومی خبریں سے مزید