سن 2023 کا سورج اپنے دامن میں نئی امیدیں، خوشیاں اور خوشخبریاں لے کر طلوع ہوگیا۔ دعا ہے کہ سال نو ،امن و آشتی اور خوشحالی لے کر آیا ہو۔ لوگ خواہش مند ہوتے ہیں کہ نیا سال ان کے لیے سلامتی اور خوشیوں کا سال ہو۔آپ کے ستارے کیا چال چل رہے ہیں۔ نیا سال آپ کے لیے کیسا ہوگا، کاروبار، مالی معاملات، رومانس، شادی، سفر خاندانی مراسم کیسے رہیں گے۔ جیون ساتھی کے ساتھ کیسے گزرے گی، سمندر پار سفر ہے یا نہیں، کیا کرنا اور کیا نہیں کرنا چاہیے، کن مسائل کاسامنا ہوسکتا ہے۔ اجرامِ فلکی کے ماہرین کے مطابق 2023 کس کے لیے کیسا ثابت ہونے والا ہے۔اس حوالے سے جانیے اپنے ستاروں کی روشنی میں۔
علم غیب اللہ تعالیٰ کے سوا کوی نہیں جانتا، سورۃ النمل میں ہے’’کہہ دیجئے کہ آسمانوں والوں میں سے زمین والوں میں سے سوائے اللہ کے کوئی غیب نہیں جانتا، انہیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ کب اٹھا کھڑے کیے جائیں گے‘‘۔ کچھ لوگ اجرام فلکی کو غیب کے علم سے نتھی کرتے ہیں جو کہ غلط ہے اجرام فلکی کوئی علم غیب نہیں۔ جریدے’’سائنس جرنل‘ کے مطابق،یورپ نے فلکیات کی مشعل مسلمانوں سے حاصل کی اور مغربی دنیا کو منور کر دیا لیکن یہ اعتراف کرنے میں بخل سے کام لیا کہ علم کی یہ روشنی کہا ں سے آئی؟ اس حقیقت کا اعتراف دنیا کے مشہور دانشوروں نے اپنے اپنے طور پر کیا ہے کہ مسلمان سائنسدانوں نے ہی مشاہداتی تجربات اور تحقیقات کی بنیاد ڈالی۔
ماضی میں مسلمانوں نے جہاں دیگر علوم و فنون میں کمال حاصل کیا وہاں علم النجوم میں بھی امتیازی مقام پیدا کیا اور غیرمسلم مؤرّخوں کو بھی یہ تسلیم کرنا پڑا کہ علم نجوم کے متعلق پہلی رصدگاہ یورپ میں مسلمانوں نے قائم کی۔ علم فلکیات میں مسلمانوں نے اصطرلاب کے علاوہ تمام اسلامی ممالک میں رصدگاہیں تعمیر کیں، بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ باقاعدہ رصد گاہوں کا قیام خاص مسلمانوں کی ہی ایجاد ہے۔
اُنہوں نے آفتاب و ماہتاب کی روشنی، زمین کی حرکت، روشنی کی رفتار جیسے دقیق و پیچیدہ مسائل پر تحقیقات کیں۔ ماہ و سال کی مقداروں کی صحیح پیمائش دریافت کی۔ سورج اور چاند گرہن کے اسباب اور استخراج کے طریقے معلوم کی۔ بحرحال اپنے ستاروں کے بارے جانیےکہ 2023 میں کیا ہو سکتا ہے۔
اس سال پہلے کی نسبت مالی حالت بہتر رہے گی۔ مئی سے پہلے اور اکتوبر کے بعد زمین میں سرمایہ کاری کرنا فائدہ مند رہے گا۔ ستمبر کے بعد کا وقت اسٹاک مارکیٹ میں بھی پیسہ لگانے کا بہترین ہوگا۔ اس سال والد سے ملنے والی جائیداد سے بھی فائدہ ہوگا۔ سال کے آخر میں کسی دوست یا رشتہ دار کو دیا گیا قر ض بھی واپس ملنے کا اشارہ ہے۔ سال کے آغاز میں پروموشن کے ساتھ تنخواہ میں اضافے کا امکان ہے۔
مئی سے اکتوبر تک ملازمت اور کاروبار دونوں میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی، اس دوران ملازمت میں تبدیلی یا کاروبار میں زیادہ سرمایہ کاری کرنے کا نہ سوچیں۔ اگر جاب سائٹ پر کوئی خاتون ملازم ہے تو اس کے قریب جانے کی کوشش نہ کریں۔ اگر شراکت داری میں بھی کوئی کام کر رہے ہیں تو وہاں کی خواتین دوستوں سے بھی ہوشیار رہیں۔ جون کے بعد اپنے ملازمین کی وجہ سے تناؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ہر چیز کو بہت صبر سے سنبھالیں ورنہ نقصان ہو گا۔ سال کے آخر میں نوکری بدل سکتے ہیں اور جن کے پاس نوکری نہیں ہےانہیں بھی اپنی پسند کی جگہ پر کام مل سکتا ہے۔ سال کا آغاز خاندان کے ساتھ کسی غلط فہمی کے ساتھ ہو سکتا ہے۔
آپس میں کسی بات پر الجھن ہو گی۔ رشتوں میں کھٹائی کے ساتھ ساتھ غیر ضروری اخراجات بھی ہوں گے۔ مئی سے جولائی کے عرصے میں گھر میں کچھ خوشگوار ماحول بنے گا جس سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ سال کے وسط میں والدین کی صحت کا خیال اور بچوں کے ساتھ دوستی رکھیں۔ سال کے آخر میں نئے گھر یا گاڑی کی آمد سے بہت خوشی محسوس کریں گے۔ اگر کسی غلط فہمی کی وجہ سے باہمی تناؤ بھی پیدا ہوا تو مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے حل کرلیں گے۔ اگر سنگل ہیں تو مارچ کے بعد کسی کو پسند کریں گے، اگر ایسا ہوا تو وقت پر اپنی محبت کا اظہار کریں۔
مئی تا جون کے مہینوں میں اپنی انا کی وجہ سے تعلقات میں تلخی آ سکتی ہے۔ اس بار بہت محتاط رہیں۔ ستمبر کے بعد ہی تعلقات میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ شادی شدہ افراد کے لیے یہ سال ملا جلا رہے گا۔ لیکن سال کے وسط میں کسی تیسرے شخص کی آمد کی وجہ سے میاں بیوی میں اختلاف ہو سکتا ہے۔ اس وقت اپنے رشتے کا بہت خیال رکھیں۔ ستمبر کے بعد کام میں تبدیلی کی وجہ سے مالی فائدہ ہوگا اور گھر میں خوشی کا ماحول بھی رہے گا، لاپرواہی سے گریز کریں۔
سال کا آغاز صحت کے حوالے سے اچھا رہے گا۔ روزمرہ کے معمولات کو بہتر بنائیں۔ کسی بھی قسم کی لاپرواہی نقصان دے گی۔ مئی سے پہلے اور اکتوبر کے بعداچھا وقت ہوگا ،کیریئر، نوکری اور کاروبار میں نئے مواقع ملیں گے۔ اپریل سے پہلے یا ستمبر کے بعد پسند کا جیون ساتھی ملنے کاامکان ہے،شادی کے لیے اچھا وقت ہوگا۔ جو لوگ اپنی پسند سے شادی کے منتظر ہیں ان کے لیے یہ سال اچھا رہے گا۔مشورہ دیا جاتا ہے کہ کام کی جگہ پر محبت نہ کریں ورنہ یہ غیر ضروری مسائل پیدا کرے گا۔
اس برج کے لوگ ،اس سال کچھ الجھن محسوس کریں گے اور بار بار اپنا فیصلہ بدلیں گے۔ مالی حالت تنگ رہیں گیں، جس کی وجہ سے کاروبار رکے گا اور منافع میں تاخیر ہوگی۔ اپریل کے بعد اچانک مالی فائدہ کے امکانات پیدا ہوں گے، جس کی وجہ سے تمام رکے کام ہو جائیں گے لیکن اس دوران رقم کا صحیح استعمال کریں۔
سال کے وسط میں اگر گاڑی بار بار خراب ہو جائے تو نئی گاڑی خریدنے کی کوشش کریں۔ ستمبر کے بعد پلاٹوں میں سرمایہ کاری کے لیے وقت بہت اچھا رہے گا اور آنے والے وقت میں منافع ملے گا۔ اسٹاک مارکیٹ کے لیے بھی ستمبر کے بعد کا وقت بہتر رہے گا۔ سال کے آخر میں آبائی جائیداد سے رقم حاصل ہوگی۔ ناکامی سے بچنے کے لیے کیریئر، نوکری اور کاروبار میں سخت محنت کریں۔ اس سال سخت محنت کرنے پر ہی کامیابی ملے گی کیونکہ جس طرح محنت اور لگن سے کام کریں گے، ویسے قسمت ساتھ نہیں دے گی، لیکن حوصلہ اور جذبہ نہ ہاریں۔ مئی سے اکتوبر تک کاروبار کے حوالے سے کوئی بڑا فیصلہ لینے کے لیے وقت اچھا نہیں ہے۔
سال کا وسط ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے نئے کاموں اور ملازمتوں کے لیے اچھا نہیں، اپنے ملازمین کے ساتھ نرم رویہ رکھنا ہوگا، تب ہی ناپسندیدہ پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں۔ یہ سال مارکیٹنگ اور فنانس میں کام کے لیے بہتر رہے گا۔ سال کے اختتام پر ہی سینئرز اور باسز کا پیار ملے گا،یہ وقت تنخواہ میں اضافے کے لیے بھی اچھا رہے گا۔نئی ملازمت کے لیے وقت فائدہ مند رہے گا۔ یہ سال پیچیدہ تعلقات سے بھرا ہو گا۔ خاندانی زندگی پیچیدہ ہوگی۔
سال کے آغاز میں گھر میں تمام لوگ اکٹھے ہو کر تہوار کا ماحول بنائیں گے۔ مئی کے بعد گھر یا گاڑی پر زیادہ رقم خرچ ہوگی جس سے اختلافات کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ سال کے آخر میں کسی کی صحت بگڑ سکتی ہے اور ذہنی تناؤ کا بھی سبب بن سکتا ہے۔ خاندان میں کسی اور کی آمد کی وجہ سے تنازعات سے بچیں۔اس سال کام میں سخت محنت کی وجہ سے مصروف رہیں گے، اس سے پیارے ساتھی سے کم بات کر پائیں گے اور یہیں سے حالات تناؤ کی شکل اختیار کرنے لگیں گے کیونکہ انہیں بہت زیادہ توقعات ہوں گی جن پر پورا نہیں اتر سکیں گے۔ ان سے باہمی دوری بھی پیدا ہوگی۔
رشتوں میں توازن برقرار رکھنا ہے تو ان کے لیے بھی وقت نکالیں اور اپنی محبت کو بھی وقت دیں۔ اگر سنگل ہیں توسال کے وسط میں کسی کو پسند کر سکتے ہیں، اس سے اپنے دل کی بات کہہ دیں، زیادہ سوچنے سے صرف تاخیر ہوگی۔ شادی شدہ لوگوں کے لیے یہ سال غلط فہمیوں سے بھرا رہے گا، تب ہی کسی قسم کی جدائی کو بڑھنے نہ دیں، آپس میں محبت قائم رہے گی۔ گھر میں نئے مہمان کی آمد کی خوشی بھی ہوگی۔ سال کے آخر میں، شریک حیات کے ساتھ سیر کے لیے بھی جا سکتے ہیں۔
یہ سال صحت کے لحاظ سے بہتر رہنے والا ہے، لیکن کسی بھی قسم کے ذہنی تناؤ کو اپنے اوپر بڑھنے نہیں دینا چاہیے، کیونکہ ذہنی تناو پریشانی کا باعث بنے گا۔ اپنے کام پر توجہ دیں۔ مشورہ دیا جاتا ہے کہ جسمانی صحتہ ہی نہیں ذہنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ بہت زیادہ تناؤ اور کام کا دباؤ لینے سے گریز کریں۔ تھوڑا سا وقفہ لیں اور ایک مختصر سفر کا منصوبہ بنائیں۔ نومبر اور دسمبر خوش قسمت مہینے ہوں گے۔
آخری دو ماہ میں آبائی جائیداد سے رقم ملنے کا امکان ہے۔ مالی معاملات میں محتاط رہیں اور مشاغل پر اضافی خرچ نہ کریں۔ رقم کا صحیح منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال کریں ورنہ فیصلوں پر پچھتانا پڑے گا۔ خوش قسمت نمبر پانچ ،چھ اور آٹھ ہیں۔ ان تاریخوں پر اپنے انٹرویو، کاروبار کے آغاز، تاریخ اور شادی کا منصوبہ بنا سکتے ہیں کیونکہ ان تاریخوں سے فائدہ ہوگا۔
سال کے آغاز میں کسی کمیشن یا سودی کام سے آمدنی ہوسکتی ہے۔ مارچ کے بعد معاشی صورتحال پہلے سے بہتر ہوگی۔ اگر کوئی بڑی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو مئی سے پہلے یا اکتوبر کے بعد کوشش کریں، تب ہی منافع ہوگا۔مکان یا گاڑی حاصل کرنے کی خواہش اس سال پوری ہو جائے گی اور اگرقرض کی ضرورت ہے تو وہ بھی آسانی سے مل جائے گا۔ اس سال رقم گھر کی سجاوٹ پر بھی خرچ ہو سکتی ہے۔
اگر موسیقی یا میڈیا سے متعلق کوئی کام کر رہے ہیں تو اس سال اچھی آمدنی ہو سکتی ہے۔ والد سے مالی مدد بھی ملے گی اور پرانی سرمایہ کاری سے مالی حالت بھی بہتر ہوں گے۔ کام اور کاروبار میں محتاط رہنا پڑے گا، کیونکہ یہ سال زیادہ نظم و ضبط اور محنت کا تقاضا کر رہا ہے، تب ہی تمام کام آگے بڑھیں گے۔ مئی سے اکتوبر تک وقت بہت احتیاط سے گزرے گا کیونکہ اس وقت نئے پروجیکٹ پر کام مل جائے گا یا کسی وجہ سے کوئی رکاوٹ آئے گی۔
سال کے وسط میں بند کاروبار دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے یا چھوڑی ہوئی نوکری دوبارہ مل سکتی ہے۔ ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے سال کا آغاز بہتر رہے گا لیکن سال کے وسط میں کسی نئی ملازمت کے لیے کوشش نہ کریں اور جہاں بھی ہوں تندہی سے کام کریں۔ ستمبر کے بعد مطلوبہ جگہ پر منتقل کیا جا سکتا ہے،ایک غیر ملکی کمپنی میں کام کی پیشکش بھی مل سکتی ہے اور یہ وقت ترقی اور اچھی تنخواہ میں مدد دے گا۔
خاندان میں نظم و ضبط کا ماحول رہے گا اور گھر میں اخراجات کی وجہ سے تناؤ رہے گا۔ فیملی کے ساتھ سفر کرنے کا ارادہ کریں گے، جس سے پرانی رنجشیں بھی دور ہوں گی۔ سال کے وسط میں خاندان کے کسی فرد کو کوئی نئی اور بڑی کامیابی ملے گی جس کی وجہ سے گھر میں پارٹی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ سال کا آغاز رومانس سے بھرپور ہوگا۔ ساتھی کوبہت خوش رکھیں۔
سال کے وسط میں ساتھی کے ساتھ وقت گزارنے کہیں دور جا سکتے ہیں، وہاں اس کی سالگرہ یا کسی اور موقع پر تحفہ دے سکتے ہیں۔ آغاز میں ازدواجی زندگی محبت بھری رہے گی لیکن مئی سے ستمبر تک باہمی اختلافات کی وجہ سے تعلقات میں تلخی آئے گی اور جھگڑوں کی وجہ سے ایک دوسرے سے دوری پیدا ہوسکتی ہے۔ ستمبر کے بعد سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ لاپرواہی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔بیماری یا خون سے متعلق کوئی مسئلہ ہے تو لاپروا نہیں ہوں، ممکنہ طور پر سال کے وسط میں گاڑیوں کی وجہ سے حادثات ہو سکتے ہیں، اس لیے گاڑی بہت احتیاط سے چلائیں۔
سال کے آخر میں، کچھ زیادہ سفر کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس کر سکتے ہیں۔ پسندکی شادی کے زیادہ امکانات ہیں۔ ملازمت میں تبدیلی کےامکانات ہیں، بیرون ملک شفٹ ہو سکتے ہیں۔ جو طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، ان کے لیے داخلہ لینے کے لیے یہ بہترین سال ہے۔ زیادہ انتظار نہ کریں اور کوشش کرتے رہیں۔ ان لوگوں کے لیے سبز رنگ خوش قسمت رہے گا۔ وہ لوگ جو دل کے درد، بریک اپ اور رشتوں کے دیگر مسائل سے دوچارہیں، انہیں اس سال پیار، اعتماد اوروفاداری ملے گی۔ سبز رنگ کے کپڑے پہن کر برے تجربات سے باہر نکل سکتے ہیں۔
سال کے آغاز میں پیسے خرچ کرنے کے حوالے سے کچھ ذہنی تناؤ نظر آرہا ہے، جس کے لیے پہلے سے محتاط رہنا ہوگا۔ مارچ سے اچانک سرمایہ کاری کا امکان ہے، کسی کے مشورے کے بغیرسرمایہ کاری پرزیادہ توجہ نہ دیں۔ مئی کے بعد،زیادہ اخراجات کی وجہ سے باقی رقم سنبھال نہیں پائیں گے۔ جیسے جیسے پیسہ آئے گا ویسے ویسے ویسے ہی جائے گا۔ بہتر ہو گا کہ بچت کر یں۔کسی بھی بحث میں نہ پڑیں،کسی قسم کا قرض کا لین دین بالکل نہ کریں۔
اکتوبر کے مہینے سے گھر میں کسی تہوار کی وجہ سے پیسہ خرچ ہو گا۔ سال کاآخر سرمایہ کاری اور مالی مضبوطی کے لیے بہتر رہے گا۔ آغاز کے مہینے کاروبار کے حوالے سے بہت اچھے رہیں گے،بہت سی پرانی الجھنوں سے باہر نکلیں گے، کوئی نیا کام کرنے کی کوشش بھی کامیاب ہوگی۔ کسی کے مشورے سے کاروبار میں پیسہ لگانے کے لیے بھی وقت بہتر رہے گا۔
اس سال آپ کی محنت رنگ لائے گی۔ ملک اور بیرون ملک بھی کام کے سلسلے میں سفر جاری رہے گا اورمحنت سے نئے منصوبوں اور معاملات میں کامیابی ملے گی۔ جون سے اکتوبر کے درمیان کوئی نیا کام کرنے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی اس دوران نوکری بدلیں۔ اگر اس دوران ملازمت کی پیشکش بھی آئے تو ستمبر تک اسے قبول نہ کریں۔ جہاں بھی کام کر رہے ہیں، وہاں بھی بہت احتیاط سے کام کریں، ہاتھ سے کام چھوٹ جانے کی وجہ سے خالی نہ بیٹھیں۔ سال کے آخر میں پروموشنز کے ساتھ نئے پروجیکٹس بھی دیے جائیں گے، جنہیں پوری لگن سے مکمل بھی کریں گے۔
خاندانی زندگی میں مٹھاس رہے گی اور باہمی تعلقات میں بہتری کا بھی امکان ہے۔ فیملی کے ساتھ کہیں باہر جانے کا ارادہ کر سکتے ہیں ۔ اپریل کے بعد گھر میں کوئی مذہبی تقریب ہو سکتی ہے جس میں بہت زیادہ رقم بھی خرچ ہو گی۔ اس سال والدین کی صحت کا خیال رکھیں، اچانک ان کی صحت گر سکتی ہے۔ کسی غلط فہمی کی وجہ سے بڑے بہن بھائیوں کے ساتھ تناؤ رہے گا۔ اگرسنگل ہیں تو سال کے آغاز میں کسی سے دوستی ہوگی اور جلد ہی یہ دوستی محبت میں بدل جائے گی۔ محبت کا اظہار وقت پر کرنا ہوگا، زیادہ سوچ کر دیر نہیں کرنی چاہیے۔
جس سے محبت کرتے ہیں اس کے ساتھ وقت گزاریں گے اور ان کی امیدوں پر بھی پورا اتریں گے۔ سال کے آغاز میں ازدواجی زندگی میں غلط فہمی کی وجہ سے تناؤ رہے گا، ایک دوسرے کو سمجھنے کی بجائے خامیاں تلاش کرنے لگیں گے، جس سے رشتوں میں دوری پیدا ہوسکتی ہے، اس لیے وقت پر رشتوں کی اہمیت کو سمجھیں۔ اس باہمی دوری کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی بھی بری طرح متاثر ہوگی۔باہمی تعلقات میں آہستہ آہستہ بہتری آئے گی اور اکتوبر کے بعد سب کچھ بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔ آخری مہینوں میں ساتھی کے ساتھ کسی مذہبی مقام پر جائیں گے۔ کام کےساتھ صحت کا بھی خیال رکھیں۔ سال کے آخر میں زیادہ سفر اور کام کی وجہ سے ذہنی دباؤ کے ساتھ جسمانی طور پر کمزوری محسوس کریں گے۔
یہ سال کام کے حوالے سے الجھنوں سے بھرا رہے گا۔مالی حالات کو بہترہوں گے، بہت سے پرانے رکے ہوئے کام بھی آسانی سے ہوں گے۔ اس سال گھر لینے کا خواب بھی پورا ہو گا اور نئی گاڑی کی خریداری پر بھی پیسے خرچ ہوں گے۔ سال کے وسط میں کام کے سلسلے میں ملک اور بیرون ملک دورے ہوں گے جس سے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا۔
کسی بھی مذہبی مقام پر بھی پیسہ خرچ کر سکتے ہیں۔ مئی سے اکتوبر کے وسط میں کسی بڑی سرمایہ کاری کے بارے میں نہ سوچیں اور نہ ہی اسٹاک مارکیٹ میں پیسہ لگائیں۔ سال کے آخری مہینوں میں مالی حالات بہتر ہوں گے۔ سرمایہ کاری اور آمدنی دونوں کے لیے یہ وقت اچھا رہے گا۔ بچوں کےاضافی اخراجات اٹھانا پڑ سکتے ہیں۔ کام کے میدان میں کامیابیاں حاصل ہوں گی اور محنت نئے مواقع کے ساتھ جوش اور خود اعتمادی میں اضافہ کرے گی۔
اس سال کام سے متعلق سفر بھی ہوگا اور نئے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔ مئی سے پہلے نئے کام میں پیسہ لگانا منافع بخش رہے گا۔ اس دوران کوئی پرانا پروجیکٹ دوبارہ ملنے سے راحت ملے گی لیکن اپنے ساتھی کے ساتھ میل جول رکھیں۔ زیادہ تناؤ کی وجہ سے آپس میں اختلافات ہو سکتے ہیں۔ سال کا آغاز ملازمت کے لیے اچھی تنخواہ اور ترقی کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ باس اور سینئرز کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں گے، نئے پروجیکٹس پیش کیے جائیں گے۔ اگر نوکری تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اکتوبر کے بعد کا وقت بہترین رہے گا اور جو لوگ مطلوبہ ملازمت کے منتظر ہیں، ان کے لیے بھی یہ وقت اچھا رہے گا۔
خاندانی زندگی اس سال جدوجہد سے بھرپور ہوگی جس کی وجہ سے ذہنی تناؤ بھی رہے گا۔ اگر کزنز کے ساتھ تعلقات کچھ کشیدہ ہیں تو یہ سال پہلے سے بہتر رہے گا۔ سال کے وسط میں اپنی فیملی کے ساتھ کہیں باہر جا سکتے ہیں اور سال کے آخر میں گھر میں جشن کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔ گھر میں نئے مہمان کی آمد سے خوشی کا ماحول بنے گا۔ سال کے آخر میں بچوں کی طرف سے کوئی خوشخبری مل سکتی ہے۔ اس سال ساتھی سے زیادہ توقعات رکھنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ وہ اپنے کام میں زیادہ مصروف رہے گا، جس کی وجہ سے زیادہ وقت نہیں دے پائے گا اورتناؤ کا شکار رہیں گے۔
اگر شادی شدہ نہیں تو سال کے آغاز میں پارٹنر سے ملیں گے اور محسوس کریں گے کہ محبت کر رہے ہیں۔ مئی سے پہلےدل کی بات ان سے کہہ دیں، تب ہی مثبت نتائج ملیں گے۔ اس سال شادی شدہ زندگی میں اختلافات پیدا ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سےجھگڑے بھی ہوتے رہیں گے۔ سال کے وسط میں ساتھی کے ساتھ سفر پر بھی جا سکتے ہیں،آپس کے اختلافات بھی ختم ہوں گے۔ سال کے آخر میں جیون ساتھی سے کوئی تحفہ مل سکتا ہے۔ یہ سال صحت کے لحاظ سے پہلے سے بہتر رہے گا لیکن موسم کی تبدیلی کا خیال رکھنا چاہیے۔
اس سال مالی حالت پہلے سے بہتر رہیں گے اور پیسے سے متعلق تمام ضروریات پوری ہو ں گی۔ زمین اور مکان لینے کے لیے مئی سے پہلے کا وقت فائدہ مند رہے گا۔ کاروبار سے نفع حاصل کرنے کے لیے بھی یہ وقت بہتر رہے گا اور کچھ پرانی زیر التواء ادائیگیاں بھی ہوٓسکتی ہیں، جن کی توقع کم تھی۔ سال کے وسط میں قرض لینے یا دینے کا نہ سوچیں اور کسی بھی عورت پر غیر ضروری رقم خرچ کرنے سے گریز کریں۔ اکتوبر سے مالی فائدہ کے اچھے امکانات ہیں، لیکن اگر غیر ضروری اخراجات پر قابو پالیں تو بہتر رہے گا۔ سال کے آخر میں کسی بھی دھات یا اسٹاک مارکیٹ میں پیسہ بھی لگا سکتے ہیں۔ سال کے آخر میں آمدنی اور منافع میں اضافہ ہوگا۔ کسی بڑے پروجیکٹ کو پورا کرنے کی وجہ سے کام میں اضافہ ہوگا۔
اگر تمام کام وقت پر کرتے ہیں توترقی کے مواقع بھی ملیں گے۔سال کے وسط میں کوئی نیا کام کرنے کی ضرورت نہیں اور اگر کوئی بڑا پروجیکٹ ملے تو بہت احتیاط سے نمٹانا ہوگا۔ نوکری پیشہ افراد کواپنے کام کے حوالے سے کچھ نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور انہیں نئی نوکری کے حوالے سے بہت احتیاط سے کام لینا پڑے گا۔یہ سال خاندان کے لیے بہتر ہے،اس سال تمام پرانی شکایتیں آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گی۔ آبائی جائیداد کے لیے بھی یہ سال اچھا رہے گا۔
اگر چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ کچھ عرصہ تلخی بھی رہی تو وہ بھی اس سال کم اور باہمی محبت بڑھے گی۔شادی شدہ افراد کے لیے اس سال خوشگوار تعلقات کا آغاز ہوگا۔ لیکن سال کے وسط میں باہمی تناؤ پیدا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہوں گی، گھر میں ذہنی تناؤ برقرار رہے گا۔ سال کے آخر میں باہمی تعلقات میں ہم آہنگی رہے گی اور رشتوں میں مٹھاس آئے گی۔ اس سال صحت ملی جلی رہے گی، لیکن سال کے وسط میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی۔ اگر ذیابیطس یا تھائرائیڈ کا کوئی مسئلہ ہے تو لاپروانہ ہوں، علاج بروقت کروایں۔
سال کا آغاز مالی حالات کے لیے بہتر رہے گا اور اخراجات بھی زیادہ رہیں گے۔ اگرزمین میں پیسہ لگانے کا سوچ رہے ہیں تو پہلے اپنے والدین کا مشورہ لیں۔ مئی کے بعد نئی گاڑی لینے کا خواب بھی پورا ہو جائے گا۔ سال کے وسط میں کسی نئی جگہ کی تعمیر پر رقم خرچ ہوسکتی ہے۔ کام کے لیے بہت محنت کرنی پڑے گی، بہت جدوجہد کے بعد ہی کامیابی مل سکے گی۔ کسی کی باتوں میں آکر نئے کاروبار کے بارے میں مت سوچیں ورنہ دھوکہ ہو سکتا ہے۔ اس سال کوئی بھی کام اپنے ساتھی کے مشورے کے بغیر نہ کریں۔ اگرمئی کے بعد بیرون ملک سے کوئی نیا پروجیکٹ ملتا ہے تواسے کسی وجہ سے کھو سکتے ہیں۔
اپنے عزائم کوکم کریں۔ بہتر ہو گا کہ سال کے وسط سے کاروبار میں کوئی بڑی سرمایہ کاری نہ کریں۔ اکتوبر سے ہی کام کے حالات معمول پر ہوں گے۔ملازمتوں کے سلسلے میں بیرون ملک سفر زیادہ ہوگا۔ اگر کہیں ٹرانسفر کا سوچ رہے تھے تو وہ بھی وقت پر ہو جائے گا۔ سال کے وسط میں کوئی نئی نوکری تلاش نہ کریں اور جہاں کام کرتے ہیں اس بارے میں بحث نہ کریں۔ ستمبر میں مطلوبہ جگہ پر نوکری مل جائے گی۔ یہ سال خاندان کے حوالے سے کچھ الجھنوں سے بھرا رہے گا، جس کی وجہ سے خاندانی زندگی میں تناؤ رہے گا۔ اس دوران بہت احتیاط کرنی ہوگی۔
اس سال خاندان کے اخراجات بھی بہت زیادہ ہونے والے ہیں۔ سال کے وسط میں خاندان میں کسی جشن کی وجہ سے سب اکٹھے ہوں گے جس سے گھر میں خوشی کا ماحول بنے گا۔ اگرخاندان میں کسی قسم کا ذہنی تناؤ محسوس کر رہے ہیں تو وقت نکال کر کسی مذہبی مقام پر جانا چاہیے۔بہت جذباتی اور رومانوی شخصیت کے حامل ہیں۔ اگر کسی سے محبت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں تو یاد رکھیں کہ ایک سے زیادہ محبت کے رشتوں میں پڑنے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ اگر کسی سے محبت کرتے ہیں تو اس کا اظہار بہت غور سے کریں۔
اپنے پیارے لوگوں کے ساتھ کہیں جانے کا منصوبہ بنائیں اور ساتھ وقت گزاریں تاکہ آپس میں بات کرکے پرانے اختلافات کو دور کر سکیں۔ ازدواجی زندگی اتار چڑھاؤ والی ہوگی۔ مالی حالت بہتراورکام میں آگے بڑھنے کا خواب پورا ہو گا۔ صحت کی صورت حال کچھ نازک رہے گی ،بہت احتیاط سے چلنے کی ضرورت ہے۔ اگر گلے یا سینے سے متعلق کوئی مسئلہ ہے تو اس کا بروقت علاج کروائیں، غفلت کی وجہ سے نقصان ہوگا۔ سال کے وسط میں ذہنی تناؤ رہے گا، اس دوران کسی مذہبی مقام پر جانے سے ہی سکون ملے گا۔
سال کے آغاز سے مئی تک مالی حالات بہتر رہیں گے، تنخواہ میں اضافے کی وجہ سے تمام رکے ہوئے کام آسانی سے انجام پائیں گے۔ اس سال،شریک حیات کی اچھی مالی حالت کی وجہ سے بڑی سرمایہ کاری کریں گے۔ پیسہ زمین میں سرمایہ کاری اور گھر کی سجاوٹ پر بھی خرچ ہوگا۔ سال کے وسط میں ساتھی کو کوئی مہنگا تحفہ بھی دے سکتے ہیں۔ مئی سے مالی حالات کمزور ہوں گے، اپنے اخراجات کو قابو میں رکھیں، بصورت دیگر چھوٹے چھوٹے کاموں میں بھی پریشان رہنا پڑے گا۔
اس دوران اسٹاک مارکیٹ میں کسی قسم کی سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں۔ اکتوبر کے بعد پیسے کی صورتحال معمول پر آئے گی جو تمام کاموں کے لیے بہتر رہے گی۔ سال کے آغاز میں کاروبار میں تیزی سے فائدہ ہوگا، لیکن آمدنی سے زیادہ اخراجات ہوں گے۔ بیرون ملک سے کوئی نیا پراجیکٹ لینے پر بھی پیسوں کی ضرورت ہوگی۔ اگر ایسا ہو تومئی تک قرض لے سکتے ہیں، تبھی قرض کی مزید ادائیگی کر سکیں گے۔ سال کے وسط میں قرض لینے سے گریز کریں۔اپنے ساتھی کے ساتھ بھی ہم آہنگی رکھیں، تب ہی تمام کام بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھیں گے۔
ملازمت کرنے والے افراد کو سال کے آغاز میں بہت کچھ کرنے کا موقع ملے گا،یہ وہ وقت ہے جب پروموشن کے لیے باس کی نظروں میں آ سکیں گے۔ ایک نیا پروجیکٹ حاصل کرنے پر، سرحد پار بھی سفر کرنا پڑے گا۔ مئی کے مہینے سے نوکری کے سلسلے میں بہت محتاط رہنا ہوگا، کوئی اچھی نوکری ختم ہوسکتی ہے۔ اکتوبر تک کسی بھی نئے کام کی کوشش نہ کریں۔ کام میں کسی بھی قسم کی بحث ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ اکتوبر سے ہی کام میں حالات نارمل ہوں گے۔ خاندانی زندگی معمول پر رہے گی، لیکن اپنے غصے پر قابو رکھنا ہوگا، تب ہی خاندان میں مٹھاس برقرار رہے گی۔
مئی سے گھر والوں کے ساتھ کسی جگہ جائیں گے۔ اس سال والدین کا تعاون برقرار رہے گا، اگرمالی مدد کی ضرورت ہے تو اسے پورا کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔ والدین کو کسی مذہبی مقام پر لے جائیں گے، جس سے وہ بہتر محسوس کریں گے۔ سال کا آغازرومانوی انداز میں کریں گے، وہ توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے،جس کی وجہ سےقربتیں بڑھیں گی۔ اچانک ان کی طرف سے کوئی تحفہ بھی مل سکتا ہے، جو بہت عرصہ پہلے ایک بار مذاق میں مانگا تھا۔ جون سے گھر والوں کی وجہ سے دونوں میں تناؤ کی صورتحال پیدا ہو جائے گی جس کی وجہ سے رسہ کشی ہوگی۔
اگر اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں جس سے محبت کرتے ہیں تو پہلے گھر والوں کو راضی کرنا ہوگا۔ شادی شدہ لوگوں کے لیے ازدواجی زندگی معمول کی رہے گی لیکن ایک دوسرے سے زیادہ امیدیں نہ رکھیں۔ سال کے وسط میں کسی تیسرے کی وجہ سے آپس میں تناؤ پیدا ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ سے خاندان میں سکون نہیں رہے گا، اگست سے باتوں کی وجہ سے ساتھی بھی گھر چھوڑ سکتا ہے۔ اکتوبر کے بعد ہی رشتوں میں مٹھاس آئے گی۔
سال کے آغاز میں صحت کے حوالے سے کچھ الجھنیں ہوں گی کیونکہ حالات ایسے ہو جائیں گے کہ کوئی علاج کروانے میں دلچسپی نہیں لے گا ۔اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھنا ہوگا۔ والدین کی صحت کا خیال رکھیں۔ سال کے آخر میں گاڑیوں کی وجہ سے حادثات کے امکانات ہیں، بہت احتیاط سے گاڑی چلائیں۔
سال کے آغاز میں، کوششوں سے کامیابی اور منافع ملے گا۔ مارچ سے کہیں بھی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں، کیونکہ دھوکہ دہی کے امکانات ہیں۔ مئی کے بعد خاندان میں اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ذہنی تناؤ رہے گا۔ مئی تا اکتوبر کے وسط میں غیر ضروری سرمایہ کاری سے ہوشیار رہیں۔ اس دوران پلاٹ یا شیئرز میں سرمایہ کاری نہ کریں۔ کسی دوست کی وجہ سے پیسہ خرچ بھی ہوسکتا ہے، اس لیےخیال رکھیں۔
اکتوبر کے بعد پرانی جگہ پر کی گئی سرمایہ کاری منافع کی صورت میں ملے گی، جسے نئی گاڑی یا گھرپرخرچ کریں گے۔ اس سال محنت اور لگن کام میں نظر آئے گی، کاروبار میں منافع کے ساتھ ساتھ آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔غیر ضروری سفر سے گریز کرنا ہوگا، تناؤ کے ساتھ اخراجات بھی زیادہ ہوں گے۔ سرمایہ کاری کے لیے مئی تک سال بہتر رہے گا۔ کسی غیر ملکی کمپنی میں کام کرنے کا موقع ملے گا،جس کے لیے کافی عرصے سے کوشش کر رہے ہیں۔
ملازمت کے متلاشی افراد سال کے آغاز میں اپنے باس کو کچھ دکھا سکیں گے ،تاکہ ان کے سینئر ترقی کو آگے بڑھائیں۔ سال کے وسط میں توجہ بٹے گی۔ ستمبر کے بعد ہی دوبارہ محنت کر سکیں گے اور پوزیشن میں اضافہ ہوگا۔ نئی ملازمت کے لیے مئی سے پہلے اور اکتوبر کے بعد کا وقت بہتر رہے گا۔ اگر سرکاری ملازمت کے لیے کوشش کر رہے ہیں تو یہ خواہش بھی اس سال پوری ہو جائے گی۔ یہ سال خاندان کے لیے شروع میں کچھ پریشان کن رہے گا، سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا اوربات چیت سے ہی مسئلہ حل کرنا ہوگا۔ اپریل سے گھر والوں کے تعلقات میں مٹھاس آسکتی ہے۔ اس وقت فیملی کے ساتھ ایک گیٹ ٹوگیدر پارٹی کا اہتمام کرکےپرانی رنجشیں دور کریں گے۔
سال کے آخر میں، سب مل کر باہر جانے کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔ سال کے شروع میں گھر والوں سے اچانک جھگڑا ہو سکتا ہے، ذہنی تناؤ رہے گا اور بات زیادہ بڑھ جائے گی کہ رشتہ ختم کرنے والے ہیں۔لیکن ایسا نہیں ہوگا کچھ عرصے بعد باہمی گفتگو سے سب کچھ مثبت ہوجائے گا۔ اگر شادی شدہ نہیں ہیں تو جولائی کے آس پاس زندگی میں کوئی خاص آئے گا۔ ہو سکتا ہے کہ وہ کام کی جگہ سے جڑا ہو، جس سے لگاؤ محسوس ہو، اگر ایسا ہے تو جلد ہی اس سے محبت کا اظہار کریں۔ صحت اس سال پہلے کی نسبت بہتر رہے گی ۔غیر ضروری تناؤ لینے کی عادت ہے،اس کی وجہ سے کام پر توجہ نہیں دے پاتے۔ زیادہ سوچنے کی عادت سے باہر آئیں۔
مالی حالت میں اتار چڑھاؤ رہے گا، اس وجہ سے اخراجات پر قابو رکھنا اور غیر ضروری اخراجات سے بچنا ہوگا۔ اپریل تک پیسے کے حوالے سے چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ اختلافات بھی رہیں گے۔ اس سال خاندان کے افراد سے آبائی جائیداد کے حوالے سے تنازع ہو سکتا ہے۔ والدین کے ساتھ کسی مذہبی مقام پر جا سکتے ہیں۔ مئی کے مہینے سے اسٹاک مارکیٹ میں کوئی بڑی سرمایہ کاری نہ کریں، نقصان ہوسکتا ہے۔ سال کے وسط میں کوئی قرض ادا کرنے کے بعد دوبارہ لینے کی ضرورت پیش آئے گی، اس حوالے سے احتیاط برتیں۔
اگر زمین اور مکان میں سرمایہ کاری کرنے کا سوچ رہے ہیں تو والدین کا مشورہ بھی لیں۔ سال کے آخر میں گاڑی پر غیر ضروری اخراجات ہوسکتے ہیں اور بچوں کے مستقبل کے لیے کوئی سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں۔ اس سال کاروبار میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھیں گے اور کام کی تکمیل میں تاخیر اور کچھ مایوسی ہوگی۔ کام کے سلسلے میں ملک اور بیرون ملک سفر ہوں گے، محنت کے بعد ہی غیر ملکی کمپنیوں سے رابطے ہوں گے۔ سال کے وسط سے نئے پراجیکٹس ملنے سے تعریف کے مستحق بن جائیں گے۔ کام میں مناسب نتائج بھی ملیں گے۔ یہ سال ملازمت کے متلاشیوں کی محنت رنگ بھرنے والا ہے۔ اگست اکتوبر کے وسط میں ملازمت میں کوئی تبدیلی نہ کریں۔
سال کے آخر میں باس کی طرف سے داد ملے گی اورجوش و خروش سے کامیابی کی سیڑھی چڑھنے لگیں گے۔ سال کا اختتام نئی ملازمت کے لیے بھی بہتر وقت ہوگا۔ خاندانی زندگی بہت اچھی رہے گی۔زندگی میں کسی نئے مہمان یا نئے دوست کی آمد سے پھولوں کا ماحول ہو گا۔ سال کے وسط میں دوستوں کے ساتھ کہیں باہر جانے کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔ اس سال والدین کا تعاون بھی رہے گا۔ اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ میل جول رکھیں، تاکہ ان کی محبت اور دوستی قائم رہے۔ سال کا آغاز رومانس اور محبت سے بھرپور ہوگا۔
اگر سنگل ہیں توآن لائن بات کرتے ہوئے کسی سے دوستی کر سکتے ہیں، اور یہ کب محبت میں بدل جائے گی نہیں معلوم۔ جیسے ہی محبت کا احساس ہو، دل کی بات کرنے میں دیر نہ کریں۔ نومبر کے بعد یہ رشتہ شادی میں بدل سکتا ہے۔ شادی شدہ افراد کے لیے سال کے آغاز میں کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے اختلافات پیدا ہوں گے۔ اپریل سے باہمی تناؤ بھی کم ہو جائے گا اور آہستہ آہستہ ایک دوسرے کو سمجھنے لگیں گے۔ سال کے آخر میں شریک حیات مالی مدد کرے گا اور خاندان میں نئے مہمان کی آمد کی وجہ سے خوشی ہوگی۔
صحت پہلے سے بہتر ہوگی اور خود کو ذہنی طور پر بھی مضبوط پائیں گے۔ اس سال تناؤ محسوس کریں گے لیکن کام کے نئے مواقع کی وجہ سےتروتازہ محسوس کریں گے۔ والدین کی صحت کا خیال رکھیں گے، تب ہی انہیں ذہنی تناؤ سے دور رکھ سکیں گے۔ اگر پیٹ یا کمر سے متعلق کوئی مسئلہ ہے تواپنا بہت خیال رکھیں ورنہ لاپرواہی سے نقصان ہوگا۔ سال کے آخر میں کام کی زیادہ بھاگ دوڑ ہوگی جس کی وجہ سے تھکن کے ساتھ تناؤ بھی رہے گا۔
اس سال کاروبار یا دیگر کاموں میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں زیادہ نہ سوچیں اور پیسے بچانے کے ساتھ ساتھ اپنی تفریح کا خیال رکھیں۔ مالی حالت کے حوالے سے سال کا آغاز اچھی آمدنی کے ساتھ ہوگا اور کوئی پرانا لین دین ختم ہونے سے بھی راحت ملے گی۔ اس سال کاروبار میں منافع کی وجہ سے مالی حالت پہلے سے بہترہوں گے۔ اگر کسی کاروبار میں سرمایہ کاری کے لیے رقم کی ضرورت ہو تو وہ بھی پوری ہو جائے گی۔ مئی کے بعد سے، زیادہ اخراجات اور زیادہ سفر کی وجہ سے زندگی کچھ کشیدہ رہے گی۔
کسی سے قرض لے کر کام نہ کریں اور نہ ہی پلاٹوں یا اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں۔ جذباتی ہو کر بھی کسی کو پیسے نہ دیں اور نہ ہی پیسے کے بارے میں کوئی وعدہ کریں۔ ستمبر سے تنخواہ میں اضافے سے مالی حالت بہتر ہو جائیں گے۔ سال کے آخر میں گاڑی اور گھر کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔ والد کی طرف سے جائیداد ملنے کے پورے امکانات ہیں۔ اس سال کاروبار میں بہت بھاگ دوڑ کرنی پڑے گی، جس سےکامیابی بھی مل سکتی ہے۔ اس سال کام اور تقدیر دونوں ہی آپ کو کامیابی کی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ اگر آپ کسی نئے پیشے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو اسے مئی سے پہلے شروع کر دیں۔
اس دوران پرانا منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کے لیے رقم کی ضرورت ہوگی، گھر والوں سے مالی مدد ملے گی۔ اگر سرکاری نوکری سے متعلق کوئی خواب ہے تو خواہش پوری ہوگی۔ نوکری کرنے والوں کے لیے جون تک کا وقت بہتر رہے گا۔ لیکن سال کے وسط میں کسی تبدیلی کے بارے میں مت سوچیں۔ اکتوبر سے نئی نوکری کے نئے مواقع ملیں گے، باسز اور سینئرز کی جانب سے تعریف کے ساتھ ساتھ کسی نئے پروجیکٹ پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔ خاندانی زندگی اس سال اپریل تک کچھ پریشان کن رہے گی، اس دوران تحمل سے کام لینااور اپنے خاندان کا بہت خیال رکھنا ہوگا۔ سال کے وسط میں اگر کسی دوست کی وجہ سے کوئی غلط فہمی ہو جائے تو اسے بروقت دور کر لیں۔ اکتوبر کے بعد آپ اپنے ساتھی کو کوئی مہنگا تحفہ دے سکتے ہیں۔
شادی شدہ افراد کے لیے سال کا آغاز کچھ اختلافات کے ساتھ ہو گا، لیکن جلد بہتر ہو جائے گا۔ سال کے وسط میں نیا ساتھی مل سکتا ہے۔ سال کے اختتام پرجیون ساتھی کے جذبات کو سمجھیں گے کیونکہ سال کے آخر میں کام کے زیادہ دباؤ کی وجہ سے ساتھی کی صحت کا بھی خیال رکھنا پڑے گا۔ صحت کے نقطہ نظر سے یہ سال بہتر نہیں رہے گا، کسی پرانی بیماری کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ اگر ایسا ہو جائے تو بروقت اپنا علاج کروائیں ورنہ غفلت کی وجہ سے نقصان ہو سکتا ہے۔
سال کے آغاز میں مالی حالت نارمل رہے گی، لیکن غیر ضروری اخراجات کو کم کرنا پڑے گا، تب ہی بچت کی امید کر سکیں گے۔ اس سال پیسہ لگانے کی کوشش ضرور کریں، تب ہی فائدہ ہوگا۔ اس سال معاشی فوائد کے امکانات بھی ہیں،کسی بھی زمین پر کی گئی سرمایہ کاری اس سال منافع دے گی۔ سال کے وسط میں خاندان کے ساتھ مذہبی سفر پر جانے سے پیسے خرچ ہوں گے، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے منافع ہوگا۔ اس سال آبائی جائیداد سے منافع کے امکانات ہیں اور والدین کی جانب سے مالی تعاون حاصل ہوگا۔ اس سال قرض کے لین دین کے لیے انتہائی احتیاط سے کام لیں اور کسی بھی عورت کو جذباتی انداز میں قرض نہ دیں۔
سال کے آخر میں مالی حوالے سے صورتحال بہتر ہوگی۔ سسرال والوں سے اچانک مالی فائدہ بھی ہو سکتا ہے۔ کام میں کوئی استحکام نہیں آئے گا،اتار چڑھاؤ آئے گا۔اچانک کام کے حوالے سے جس کی توقع کی جا رہی تھی، منافع میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے۔ اگر شراکت داری میں بھی کچھ کام کر رہے ہیں تو آپس میں تال میل کی کمی کی وجہ سے زیادہ دباؤ پیدا ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے ذہنی تناؤ بھی رہے گا۔ اس وقت کاروبار میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اکتوبر میں کوئی نیا پروجیکٹ ملنے سے کام میں اضافہ ہوگا لیکن قرض کی ادائیگی کے لیے بھی زیادہ رقم درکار ہوگی۔
ملازمت کرنے والے افراد اس سال بیرون ملک سفر جاری رکھیں گے۔ اگر مئی سے پہلے کسی نئے کام کے لیے کوشش کریں گے، تب ہی بہترین نتائج ملیں گے۔ مئی کے بعد ملازمت میں تبدیلی کے بارے میں زیادہ کوشش نہ کریں۔ اس دوران ساتھیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں۔ سال کے آخر میں حالات میں بہتری ترقی کا باعث بھی بنے گی اور نئی ملازمت کی تلاش میں بھی اس وقت فائدہ ہوگا۔ خاندانی تعلقات بہت اچھے ہوں گے، ان کی مدد کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اس سال والدین کی طرف سے بھی بھرپور تعاون ملے گا، ان کی صحت کا پورا خیال رکھیں۔
سال کا آغاز اپنے ساتھی کے ساتھ کچھ الجھنوں کے ساتھ ہوگا، جس کی وجہ سےتناؤ بھی رہے گا۔ کچھ عرصے کے لیے دوری کی وجہ بھی یہی ہو گی۔ اگرسنگل ہیں تو سفر میں اپنے نئے ساتھی سے ملنا تنہائی کو دور کر دے گا، جس کی وجہ سے زندگی میں محبت دستک دے گی، لیکن گھر والوں کودونوں کی قربت پسند نہیں آئے گی۔ جس سے پیار کرتے ہیں اسے اچانک تحفہ دیں تاکہ باہمی محبت قائم رہے۔ ازدواجی زندگی میں باہمی تعلقات خوشگوار رہیں گے۔ اس سال جیون ساتھی کے ساتھ بیرون ملک سفر کا بھی امکان ہے۔
اگر شریک حیات کے ساتھ مل کر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں تو مئی سے پہلے یا اکتوبر کے بعد شروع کریں۔ اس دوران جیون ساتھی کی وجہ سے ذہنی تناؤ بھی ہو سکتا ہے۔ صحت کی صورت حال ملی جلی رہے گی۔ سال کے وسط میں گاڑی کی تیز رفتاری کی وجہ سے اچانک حادثے کے آثار نظر آتے ہیں، اس لیے گاڑی کو بہت احتیاط سے چلائیں۔