• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عبادہ بن صامتؓ کہتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺنے رمضان المبارک کی آمد پر ارشاد فرمایا:’’رمضان کا مہینہ آرہا ہے، جو بڑی برکت والا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس میں تمہاری طرف متوجّہ ہوتا اور اپنی رحمتِ نازل فرماتا ہے۔ 

خطاؤں کو معاف کرتا اور دُعاؤں کو قبول فرماتا ہے، تمہارے تنافس کو دیکھتا ہے اور ملائکہ کے سامنے فخر فرماتا ہے۔ پس اللہ کو اپنی نیکیاں دکھاؤ، بدنصیب ہے وہ شخص جو اس مہینے میں بھی اللہ کی رحمت سے محروم رہ جائے۔‘‘(طبرانی)

رمضان المبارک کے تین عشروں کی دعا

رمضان المبارک کے تین عشروں کی فضیلت کو حاصل کرنے کے لیے ان دعاؤں کا کثرت سے اہتمام کریں۔

پہلے عشرے میں یہ دعا کثرت سے پڑھیں۔

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُالرَّاحِمِیْنَ…

دوسرے عشرے کی دعا: اَسْتَغْفِرُاللہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ…اورتیسرے عشرے میں یہ کثرت سے پڑھیں :اَللّٰھُمَّ اَجِرْنَا مِنَ النَّارِ…

رمضان کی مسنُون دعا

حضرت عبادہ بن صامتؓ فرماتے ہیں کہ جب رمضان آتا تو نبی کریمﷺ ہمیں یہ دعا سکھاتے کہ ہم رمضان میں اسے پڑھیں:

اَللّٰہُمَّ سَلِّمْنِیْ مِنْ رَمَضَانَ وَسَلِّمْ رَمَضَانَ لِیْ وَتَسَلَّمْہُ مِنِّی مُتَقَبَّلاً۔

’’اے اللہ، مجھے رمضان میں سلامتی عطا فرما، اور رمضان کو میرے لیے سلامتی کا باعث بنا اور میری جانب سے اسے سلام مقبول پہنچا‘‘۔(کتاب الدعاء)

اسپیشل ایڈیشن سے مزید