لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر حراست میں لیے گئے مونس الہی کے دوست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی کے قریبی دوست کی مبینہ غیر قانونی حراست کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ نے احمد فاران کے بھائی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے مونس الہی کے قریبی ساتھی کو (آج) پیر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔درخواست میں سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیاہے۔