• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی والے تیار ہوجائیں، 13 جنوری سے یہاں سردی کی شدت بڑھے گی، پارہ سنگل ڈیجٹ میں جانے والا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کارجواد میمن کے مطابق 14 جنوری سے سردی کی لہر پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 13 جنوری سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا، 14 سے 17 جنوری کے دوران کراچی میں رات کا درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے۔

جواد میمن نے بتایا کہ اس دوران کراچی کے مضافات میں درجۂ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سردی کی یہ لہر 18 جنوری تک ملک پر اثرانداز رہے گی، جس کی شدت بلوچستان میں زیادہ رہے گی۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس دوران سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجۂ حرارت 0 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید