وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر اقدامات کریں گے مگر ان کا دباؤ عوام پر نہیں آئے گا۔
اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اللّٰہ اپوزیشن والوں کو ہدایت دے، یہ ہر وقت ڈیفالٹ کی گردان پکڑے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ تین سال میں ہم نے ری کنسٹرکشن اور ری ہیبیلیٹیشن مکمل کرنی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھاکہ اگر رقم میں خوردبرد کا خدشہ ہوتا تو 10 ارب ڈالر کا اعلان نہیں ہوتا، مخالفین نے ہمارے خلاف بدترین پروپیگنڈا کیا تھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی جہاں 9.7 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے۔