اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نےʼʼ سوشل میڈیا کوکسی ضابطہ کار کے تحت لانے اور ریاستی اداروں کی سوشل میڈیا پر توہین روکنے کے حوالے سے دائرکی گئی آئینی درخواست کی سماعت کے دوران د رخواست گزار کو اس حوالے سے خود ہی پارلیمنٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے ،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بدھ کے روزکیس کی سماعت کی تو درخواست گزارحیدر وحید نے موقف اختیار کیا کہ میرا مقدمہ آزادی اظہار رائے کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق ہے ،انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے بھی اپنے کئی فیصلوں میں براڈکاسٹ میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا حکم دیا تھا ،میری استدعا ہے کہ سوشل میڈیا کو بھی براڈ کاسٹ میڈیا کی طرز پر ریگولیٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔