• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کا دن سرمایہ کاری کےلیے منفی ثابت ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا آخری دن سرمایہ کاری کے لیے منفی ثابت ہوا۔

شیئر بازار میں 100 انڈیکس 480 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 323 پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس میں آج کے کاروباری دن میں 100 انڈیکس 603 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 17 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئر بازار کے کاروبار کی مالیت 4 ارب 62 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن81 ارب روپے کمی کے بعد 6 ہزار 424 ارب روپے رہا۔

تجارتی خبریں سے مزید