• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیرِ اعلیٰ کیلئے ن لیگ کا پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ ن لیگ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے لیے مشاورتی عمل کا حصہ بنے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بیرونِ ملک ہونے کے باعث پرویز الہٰی سے مشاورت کے لیے اپنا نمائندہ مقرر کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کا نمائندہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے یا تو ملاقات کرے گا یا ٹیلی فون پر ان سے رابطہ کرے گا۔

گورنر کو بھجوائے گئے خط کی کاپی ’جیو نیوز‘ کو موصول

پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کو بھجوائے گئے خط کی کاپی ’جیو نیوز‘ کو موصول ہو گئی۔

وزیر ِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے گورنر کو لکھے گئے خط میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے 3 نام بھجوائے ہیں ۔

خط میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کے نام موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید