اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے نگراں کمیٹیوں کیخلاف سندھ حکومت کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی پر ججوں کو شہری کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹادیا ہے،عدالت نے قرار دیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے شہری کمیٹیاں اپنا کام قانون کے مطابق جاری رکھیں گی،عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سندھ حکومت کی درخواستیں بھی جزوی منظور کرلی ہیں جبکہ بحالی اور نگرانی کیلئے شہری کمیٹیوں میں خواتین کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین کی دیکھ بھال کیلئے طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ شہری کمیٹیوں کو ریلیف آپریشنز میں ہدایات دینے اور کنٹرول کرنے سے روکتے ہوئے قرار دیاہے کہ شہری کمیٹیاں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اداروں کیساتھ مل کر کام کریں،فاضل عدالت نے پی ڈی ایم اے کو ہر دو ہفتوں بعد ریلیف آپریشنز کی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔