• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستے تیل، ایل این جی کی خریداری، اسٹریم گیس پائپ لائن پر پاک روس مذاکرات شروع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

روس سے سستا تیل اور ایل این جی کی خریداری، اسٹریم گیس پائپ لائن پر پاکستان روس انٹر گورنمنٹل کمیشن کے تحت 3 روزہ مذاکرات شروع ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان آج پہلے روز ماہرین کی سطح پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔

مذاکرات بین الحکومتی کمیشن کی سطح پر ہو رہے ہیں، کل ہونے والے اجلاس میں دونوں ملکوں کے وزراء بھی شریک ہوں گے۔

روس کے ماہرین کا وفد پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے، جبکہ روسی وزیرِ توانائی آج پہنچ رہے ہیں۔

وزارتی سطح کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ایاز صادق کریں گے، جس میں وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک بھی شریک ہوں گے جبکہ روسی وزیرِ توانائی اپنے وفد کی نمائندگی کریں گے۔

آج مذاکرات میں روس سے خام تیل، پیٹرول، ڈیزل کی سستے داموں خریداری پر بات ہو گی۔

روس سے ایل این جی کا حصول اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مذاکرات 20 جنوری تک جاری رہیں گے، جن میں روسی ماہرین کے ساتھ پیٹرولیم ڈویژن اور ذیلی اداروں کے ماہرین بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کا پرانا نام نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن پروجیکٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید