• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور روس میں آئل و ایل این جی سیکٹر میں تین ارب ڈالر معاہدے کا امکان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان اور روس کے مابین آئل اور ایل این جی سیکٹر میں تین ارب ڈالر کے معاہدے کا امکان ہے۔پاک روس بین الحکومتی کمیشن مذاکرات 18 جنوری سے شروع ہوں گے، جس میں شرکت کے لئے روس کا 80 رکنی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے۔ پاک روس مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سردار ایاز صادق جب کہ روسی وفد کی سربراہی روس کے وزیرتوانائی نکولائی شولگینوف کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی۔ پاک روس مذاکرات میں توانائی کے شعبے میں تعاون سرفہرست ہوگا، روس سے تیل اور ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر روسی وفد آج پاکستان کے دورے پر پہنچے گا۔پیٹرولیم ڈویژن ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اورروس کے درمیان 3 روز مذاکرات ہوں گے، دورے کے دوران پاک روس انٹرگورنمنٹل کمیشن کا اجلاس ہوگا۔ حکام کے مطابق انٹرگورنمنٹل اجلاس میں پاکستانی وفدکی سربراہی ایاز صادق کریں گے، مذاکرات میں تیل اور ایل این جی کی خریداری اورپاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی بات چیت کی جائے گی ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ خریداری کیلئے انٹر گورنمنٹل معاہدہ ضروری ہے۔پاورسیکٹر، پن بجلی اور متبادل توانائی کے شعبوں میں تعاون اور تیل وگیس کے پیداوار کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید