بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاب سیکٹر میں ایرانی سرحد سے دہشت گردوں نے حملہ کرکے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا، حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پنجگور کے چکاب سیکٹر میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے ایرانی سر زمین استعمال کی۔