• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری نسل کشی پر کوئی آئینی ادارہ بات تک نہیں سنتا، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہماری نسل کشی پر کوئی آئینی ادارہ ہماری بات نہیں سنتا۔

حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گیم تو ابھی شروع ہوا ہے، اس طرح میئر بننے پر منہ تکتے نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 70 برس بعد بھی ہمیں صحیح نہیں گنا گیا، غلط گننے کے بعد حلقہ بندیاں کیں، یونین کونسل بنائیں، پوچھتا ہوں یہ کیسا نظام ہے؟

ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ پورے پاکستان کا نظام ایک طرف اور سندھ کے شہری علاقوں کا نظام ایک طرف ہے۔ اتنی نفرت ہے، صفائی اور پانی فراہمی کا اختیار بھی دینے پر تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد الیکشن سے پہلے، دوران الیکشن اور بعد میں دھاندلی ہوئی۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ آج صوبائی حکومت کل کے دہشتگردی بنا رہی ہے، ہماری نسل کشی ہو رہی ہے، کوئی آئینی ادارہ ہماری بات نہیں سنتا۔

قومی خبریں سے مزید