لاہور کے علاقے ڈیفنس کے اسکول میں طالبہ پر ساتھی طالبات کے تشدد کے معاملے پر مقدمے کے مدعی نے مزید 3 افراد کو نامزد کردیا۔
ذرائع کے مطابق مدعی مقدمہ نے اس معاملے میں جن مزید افراد کو نامزد کیا ہے، اُن میں اسکول انتظامیہ اور ویڈیو بنانے والے شامل ہیں۔
ذرائع پولیس کے مطابق طالبہ پر ساتھی طالبات کے تشدد کی تحقیقات میں پہلے سے نامزد افراد شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ویڈیو میں تشدد کرنے والی لڑکیاں عبوری ضمانت کے بعد شامل تفتیش ہوئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق تمام ملزمان نے پولیس کے سامنے پیش ہو کر بیانات ریکارڈ کرا دیے۔
لاہور میں طالبہ پر تشدد کیس پر ایک انکوائری ٹیم بنائی گئی ہے، جس نے تاحال اپنی رپورٹ جمع نہیں کرائی۔