• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کے محبت بھرے پیغام پر اجے دیوگن کا جواب

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار اجے دیو گن نے شاہ رخ خان کی جانب سے ان کی تحسین کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گنگا جل، اپہارن اور ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی جیسی ہٹ فلموں کے اداکار نے کنگ خان سے اپنی قریبی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس کی بہت زیادہ قدر کرتے ہیں۔

ٹوئٹر پر منگل کو شاہ رخ خان نے آسک می اینی تھنگ سیشن میں اپنے کمنٹس میں کہا کہ سر، اجے دیوگن فلم پٹھان کی ایڈوانس بکنگ پر بہت خوش ہیں، انہوں نے اجے کے بارے میں کوئی بھی جملہ کہنے کے حوالے سے کہا کہ ان کی فلم بھولا کا ٹیزر ٹو آج جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے اجے دیوگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے خاندان کی حمایت کے حوالے سے ستون کی طرح ہمارے ساتھ رہے، ان کے مطابق وہ اپنی ان سے اس قربت و دوستی پر نازاں ہیں۔

شاہ رخ خان کے ان کمنٹس کے جواب میں اجے نے کنگ خان کی محبت بھرے لفظوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں اس دوستی کی بہت زیادہ قدر کرتا ہوں، فلم پٹھان کی بکنگ بتارہی ہے کہ یہ بہت اوپر جائے گی، میں خوش ہوں کہ اس سے فلم انڈسٹری کی ترقی متوقع ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید