• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے حزب اللّٰہ سے وابستہ افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی حمایت یافتہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو مبیّنہ طورپررقوم مہیّا کرنے کے الزام میں تین افراد اور ان سے وابستہ اداروں پر پابندیاں عائد کردیں۔ امریکا کی نئی پابندیوں کی زد میں آنے والے ایک حسن مقلد نے حزب اللہ کو لبنان کے معاشی بحران کا فائدہ اٹھانے اور اس کو مہمیز دینے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ مقلد پرالزام ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کے ایک اعلیٰ مالیاتی عہدہ دارمحمد قیصر کے ساتھ مالیاتی معاملات کیے تھے۔ ان میں روس کے ساتھ کاروباری معاہدے بھی شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید