• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نبیل ظفر، فائل فوٹو
نبیل ظفر، فائل فوٹو  

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین و اداکار نبیل ظفر نے بطور اداکار اپنے کیریئر کا آغاز کرنے سے پہلے اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتادی۔

نبیل ظفر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے آغاز پر درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب میں نے فلمی پروجیکٹ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو اس وقت انڈسٹری میں ندیم بیگ کے نام سے ایک سپر اسٹار پہلے سے ہی موجود تھے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس لیے فلمسازوں نے مجھ سے اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے کہا۔

نبیل ظفر نے بتایا کہ اگرچہ نام تبدیل کرنے کے باوجود بھی میری پہلی فلم فلاپ ہوگئی لیکن تبدیل شدہ نام بعد میں میری پہچان بن گیا اور آج لوگ مجھے ندیم ظفر کے بجائے نبیل ظفر کے نام سے جانتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید